حکومت نے مقامی سطح پر اضافی آکسیجن کی پیداوار کی تیاری کی پلاننگ کرلی

06:30 PM, 27 Apr, 2021

اسلام آباد:  حکومت کا آکسیجن کی مقامی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ ،ہنگامی حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس کے موجود حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی سطح پر آکسیجن کی مقامی پیداوار بڑھانے کے لئے ہنگامی حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق آکسیجن کی اضافی پیداوار اور ملک گیرترسیل ہنگامی پلان میں شامل ہے جب کہ ‏ضیاع روکنے کیلئے آکسیجن استعمال کی گائیڈلائنز کےاجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آکسیجن کی مقامی پیداوار میں 30 میٹرک ٹن یومیہ اضافہ کیاجائےگا، آکسیجن ‏پیداوار بڑھانے کیلئے مینوفیکچررز سے اپیل کی جائےگی اور مینوفیکچررز سےمزید آکسیجن پلانٹس ‏چلانےکی اپیل کی جائےگی۔

انڈسٹری سےآکسیجن کی ہیلتھ سیکٹر کو منتقلی کا ہنگامی پلان بھی تیار کیا گیا ہے، ہنگامی حالت ‏میں صنعتی شعبے کی بیشترآکسیجن ہیلتھ سیکٹر کو ملےگی، کم ضروری صنعتوں سےآکسیجن ہیلتھ ‏سیکٹرکومنتقل کیاجائےگا۔

ملکی پیداوار کا 80 فیصدآکسیجن ہیلتھ سیکٹر اور 20 فیصد صنعت کو مل رہا ہے، کوروناکی تیسری ‏لہرمیں آکسیجن کےاستعمال میں60فیصداضافہ ہوا ہے۔

آکسیجن کاغیرضروری استعمال روکنےکیلئےسنجیدہ اقدامات کافیصلہ کیا گیا ہے۔ صنعت،ہیلتھ ‏سسٹم کی آکسیجن کی طلب اور رسد کا سینٹرل ریکارڈ تیار ہو گا، صنعتکاروں کی مشاورت ‏سےآکسیجن بچت پلان تیارکیےجائیں گے، صنعتی شعبےمیں غیرضروری استعمال روک کرآکسیجن ‏بچت ممکن ہے۔

اسپتالوں میں آکسیجن کےاستعمال کا بچت پلان کی تیاری کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اسپتالوں میں ‏طےشدہ سرجریز کے التواسےآکسیجن کی بچت ہوگی، آپریشن تھیٹرز کو آکسیجن سپلائی کمی سے ‏اسپتالوں پربوجھ کم ہوگا۔

مزیدخبریں