عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ بندرہے گی

03:34 PM, 27 Apr, 2021

اسلام آباد: این سی اوسی کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے  عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات،  پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے سے متعلق سرکلر جاری کردیا ہے۔

  

نیو نیوز کے مطابق 8 سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات پبلک پارکس، ہوٹلز،شاپنگ مالزبند رہیں گے۔عید تعطیلات کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند رہے گی۔ صرف گلگت بلتستان کےشہریوں کو اپنےعلاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔

شمالی علاقہ جات، مری، سوات، گلیات، سی ویو جانےوالےراستے بند رہیں گے جبکہ عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔اعتکاف، شب قدر، نماز عید سے متعلق ایس او پیز جاری کیے جائیں گئے۔

واضح رہے کہ ملک کوروناکی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے۔ وینٹی لیٹر اور آکسیجن کی بھی کمی کا سامنا ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران  کورونا سے مزید 142افراد انتقال کر گئےجس  سے جاں بحق افراد کی تعداد 17   ہزار329   ہو گئی۔

 ملک بھرمیں43 ہزار981   ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے 4ہزار487   افراد میں  وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح10.20   فیصد رہی۔

مزیدخبریں