اسلام آباد: شوگر اسکینڈل کی تحقیقات میں طلبیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔نیب راولپنڈی نے سابق سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ کو کل طلب کر لیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے یونس ڈھاگہ کو چینی کی ایکسپورٹ سے متعلق شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یونس ڈھاگہ سے انٹر منسٹری کمیٹی کی تمام میٹنگز کے منٹس بھی طلب کر لئے گئے۔چینی کی انٹرنیشنل اور لوکل قیمت کا تعین کیسے کیا گیا، مکمل ریکارڈ لانے کی ہدایت کر دی ہے۔
یونس ڈھاگہ کو تمام سمریاں ، سفارشات اور پیپر ورک کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔نیب نے پنجاب کے صوبائی وزیر میاں اسلم اور سابق وزیر سمیع اللہ چوہدری کو بھی طلب کر رکھا ہے۔چئیرمین اور وائس چئیرمین شوگر ملز، وزارت صنعت و پیداوار کے افسران بھی شامل تفتیش ہیں۔