‎اپوزیشن کے سینے میں دل نہیں اقتدار کی ہوس ہے،قوم معاف نہیں کرے گی:عثمان بزدار

11:12 AM, 27 Apr, 2021

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ کورونا وبا پر اپوزیشن جماعتوں کاسیاست کرنا بے حسی اورسنگدلی کی انتہا ہے۔اپوزیشن جماعتیں حکومت کی مخالفت برائے مخالفت میں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے سے باز نہیں آئیں۔

نیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی بے لو ث خدمت کا ہے۔دکھی انسانیت کو تنہا چھوڑ کر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔

اپوزیشن ٹولے کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے۔ان ناعاقبت اندیش عناصر نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران بھی عوام کی زندگیوں کی کوئی پروا نہیں کی تھی۔

اپوزیشن کا ایجنڈا ذاتی مفادات کا تحفظ اور دروغ گوئی ہے۔موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے۔پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے اس غیر ذمہ دارانہ منفی رویے کوکبھی معاف نہیں کرے گی۔

مزیدخبریں