وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ، لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور ہوگا

09:28 AM, 27 Apr, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا پر غور  کیا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق  وفاقی کابینہ کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے گی۔ ممنوعہ بور کے لائسنس سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری پر غورکیا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، کورونا کےبڑھتے کیسز ، مجوزہ لاک ڈاؤن کی تجویز ، جہانگیر ترین گروپ کے معاملات اور دیگر امور پر بھی گفتگو ہوگی۔ 

مزیدخبریں