چمن: چمن میں پاک افغان سرحدی علاقے کلی لقمان میں خاردار تار لگانے کے کام میں افغان فورسز کی مداخلت سے ایک بار پھر تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ فورسز کے مابین جھڑپ کے بعد باب دوستی کو ہرقسم کی آمدورفت کےلئے بند کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سرحدی علاقے کلی لقمان میں خاردار تار لگانےکےکام میں افغان فورسز کی مداخلت، باڑ اکھاڑنے اور ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی ۔
سہ پہر کو پاک افغان فوجی حکام کی ہنگامی فلیگ میٹنگ میں معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ باڑ کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا۔
سیکورٹی حکام کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحد پر باڑ لگانے کا کام کا بیشتر حصہ مکمل ہوچکا ہے۔