اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے وزارت اطلاعات میں تبدیلیوں کو بڑا اچھا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیونیکشن میں کافی بڑی کمی آ رہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ، فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ آئی ایس پی آر جس کو ہم آج دیکھتے ہیں، اس کے بانی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ ہی ہیں۔
کسی نے نہیں کہا کہ اٹھارویں ترامیم کو تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے کچھ لوگ اس بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اٹھارویں ترامیم میں کچھ کمی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے بتایا کہ 26 فروری کو کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، اس وقت ہم پاکستان میں گلوز، ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس سمیت کچھ بھی نہیں بنا رہے تھے لیکن آج دو ماہ بعد وائرس سے نمٹنے کے لیے 76 فیصد سامان پاکستان خود بنا رہا ہے۔ ہم سینی ٹائزرز کوہ م ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔