رشتے میں دولت سے کہیں زیادہ وفاداری اہمیت کی حامل ہوتی ہے، سونیا حسین

رشتے میں دولت سے کہیں زیادہ وفاداری اہمیت کی حامل ہوتی ہے، سونیا حسین

اسلام آباد: اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ ان کےنزدیک کسی بھی رشتے میں دولت سے کہیں زیادہ وفاداری اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

اگر یہ نہ ہو تو پھر اس رشتے میں رہنے کا کوئی جواز ہی نہیں رہتا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو چاہنے کا رشتہ شادی سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور جب آپ کو لگے کہ کوئی تو ہے جو آپ کے ساتھ کھڑا ہے تو بہت اچھا لگتا ہے۔

وہ بھی ایسے ہی ایک تعلق میں تھی اور وہ تعلق بہت اچھا لگتا تھا، وہ ایک دوسرے کو بہت پسند بھی کرتے تھے لیکن وہ رشتہ ختم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں نا کہ اتنی بھیڑ ہو کسی کے دل میں کہ آپ خود نہ نکلیں تو آپ کو نکال دیا جائے تو اس سے بہتر ہے کہ آپ خود نکل جائیں تو بس میں نے بھی یہی کیا۔