سوچ سے مطابقت رکھنے والا کردار کرنا اچھا لگتا ہے، کرن ملک

12:46 PM, 27 Apr, 2020

اسلام آباد : اداکارہ کرن ملک نے کہا کہ سوچ سے مطابقت رکھنے والا کردار کرنا اچھا لگتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جوکردار ان کی سوچ سے مطابقت رکھتا ہے وہ کردار کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کم مگر معیاری کام کرنے پر یقین رکھتیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ابھی تک کسی بھی ڈرامے کا سکرپٹ پسند نہ آنے پروہ کام نہیں کرسکیں ۔

کرن ملک فلم ”ضرار “ میں شان شاہد کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

مزیدخبریں