پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش کے خاندان کے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے ۔کامران بنگش کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کےٹیسٹ منفی آنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں اور تاہم میرے فوٹو گرافر کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر عوام سے سماجی دوری اختیار کرنے کی درخواست کی اور بتایا کہ اس وباء سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہی ہے ۔
واضح رہے کہ کامران خان بنگش کا دو روزقبل کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر ان کے خاندان کے 11قریبی افراد کے نمونے لیے گئے تھے جن کی آج رپورٹ آئی ہے۔
کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر کامران بنگش نے گھر پر آئسولیشن اختیار کر رکھی ہے۔