اسرائیل نے دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی

اسرائیل نے دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی
کیپشن: image by facebook

تل ابیب:اسرائیل نے بھی متحدہ عرب امارات میں ہونے والی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے 2020 میں ہونے والے دبئی ایکسپو میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے ، دبئی ایکسپو 2020 میں دنیا بھر سے دو سو کے قریب ملک شرکت کر رہے ہیں ۔

ایکسپو کے دوران تمام ممالک ٹیکنالوجی اور معیشت کے میدان میں اپنی مصنوعات کو دنیا کے سامنے رکھیں گے ، دبئی ایکسپو میں غیرملکی تاجروں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی اور ان اشیا کا جائزہ لے گی۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے دنیا بھر میں 192 ممالک کو دبئی ایکسپو میں شرکت کے دعوت نامے بھجوائے گئے تھے اس سلسلے میں اسرائیل نے جمعرات کے روز اپنی آمادگی ظاہر کی ہے ۔

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اس سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم دبئی ایکسپو میں شرکت کے لیے تیار ہیں ۔