وزیراعظم کا ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے : جاوید میانداد

07:10 PM, 27 Apr, 2019

کراچی : سابق کرکٹر جاوید میانداد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں جہانگیر خان اور اصلاح الدین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کرکٹر جاوید میانداد نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ مقامی کرکٹرز کے لیے بہت ضروری ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ہی مقامی کھلاڑیوں کا واحد کمائی کا ذریعہ ہے جس سے وہ اپنی زندگی کا گزر بسر کرتے ہیں ، اس کو ختم کر کے ہم کرکٹ کو پروان نہیں چڑھا سکیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں بے روزگاری کا دور دورہ ہے ہر کوئی ملازمت کی تلاش میں ہے ، ایسے میں کرکٹرز کے روزگار کے واحد سہارے کو ختم کرنا زیادتی ہوگی ۔

انھوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے سپورٹرز اور ووٹ دینے والے افراد سے رائے لیں کہ کیا ان کا ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ درست ہے۔

مزیدخبریں