صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

06:04 PM, 27 Apr, 2019

ڈی جی خان:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ تعلیم اورصحت کے شعبے ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے غازی میڈیکل کالج کےپہلےکانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کےپسماندہ علاقوں کوماضی میں ضرورت کے مطابق ترقیاتی فنڈز فراہم نہیں  کیےگئےاور  بدقسمتی سے میڈیکل کے شعبے پر خاطرخواہ توجہ نہیں دی گئی۔

وزیراعلیٰ نےکہا کہ مناسب فنڈز نہ ہونے اور ڈاکٹرز کی لاپرواہی سے لوگوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ہمارا عزم ہے غریبوں کو بھی تمام تر صحت کی سہولیات فراہم ہوں ،تعلیم اور صحت  کا شعبہ پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ نےڈی جی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوبھی بحال کردیا۔

 

اس سے قبل وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےریڈیوپاکستان ملتان کےبلوچی پروگرام”روش“کابھی افتتاح کیا اوربلوچی پروگرام”روش“کیلئےبلوچی زبان میں بھی  پیغام ریکارڈکرایا۔

انہوں نے کہا کہ 70برس بعد بلوچ عوام کواپنی آوازآگےپہنچانےکیلئےایک مؤثرپلیٹ فارم ملاہے اور بلوچستان میں بسنےوالےہمارےدل کےبہت قریب ہیں بلوچ عوام محب وطن ہیں اوران کی پاکستان سےمحبت کسی  شک وشبہ سے بالاترہے۔ 

                                                            

مزیدخبریں