بلین ٹری سونامی رپورٹ محض سیاسی سازش ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

بلین ٹری سونامی رپورٹ محض سیاسی سازش ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
کیپشن: File Photo

اسلام آباد:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بلین ٹری مخالف رپورٹ کومحض  پولیو ڈرامے کی طرز پر ایک اور ڈراما قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی  رپورٹ سیاسی سازش ہے،درختوں کے معائنے کیلیے وہ لوگ گئے جو عمران خان کے بدترین سیاسی مخالف ہیں ،سیاسی مخالفین نے یکطرفہ دورہ کرکے مرضی کی رپورٹ دی۔ 

 

مشیر اطلاعات نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب  درخت گننے کے بجائے لوٹ مار کے پیسے گن کر واپس کریں اور بلین ٹری  منصوبے کے  بجائے بتائیں کہ میاں صاحب اسپتال میں اب تک داخل کیوں نہیں ہوئے، ان کو دل کا درد ہے یا اقتدار کا؟ 

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس سیاست کرنے کے لیے اور کچھ نہیں بچا،اس لئے انہوں نے درختوں میں کرپشن کا بہانہ بنا کر نیا سیاسی محاذ کھل لیا ہے، خیبرپختونخوا میں ووٹوں کی گنتی سے شکست خوردہ عناصر درختوں کی گنتی کر رہے ہیں ،نون لیگ کے عدالت میں درخواست دینے سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے۔