ون ڈے سیریز،پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ

ون ڈے سیریز،پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ

لاہور:سری لنکا میں ہونے والے خوفناک دھماکوں کے بعد پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا بھی منسوخ ہوگیا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کو 30 اپریل کو ون ڈے سیریز کے لئے سری لنکا جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا میں ہونیوالی دہشت گردی کے واقعات کے باعث دورہ منسوخ کیا گیا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا ہے کہ حالات بہتر نہیں، سیریز نہیں کھیل سکتے۔دورہ سری لنکا کے لیے قومی انڈر19 ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگایا گیا تھا۔


خیال رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 359 ہوگئی تھی جسے بعد میں سری لنکن حکام نے کہا تھا کہ ان واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی ایکچوئل تعداد 259ہے۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر جو تعداد بتائی گئی تھی وہ ڈیڈ باڈیز کے ٹکروں کی بنیاد پر تھی۔ ان دھماکوں میں 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 39 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔