رمضان کے بعد ڈی چوک میں دھرنا دیں گے:عائشہ گلالئی

 رمضان کے بعد ڈی چوک میں دھرنا دیں گے:عائشہ گلالئی
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور وزیراعظم عمران خان پر غیر اخلاقی میسجز بھیجنے کا الزام لگانے والی عائشہ گلا لئی نے ایک مرتبہ پھر سیاسی میدان میں انٹری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بعد ڈی چوک میں دھرنا دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ گلالئی نے رجسٹرڈ چھوٹی سیاسی پارٹیوں پر مشتمل ”پاکستان پیٹریاٹ ڈیموکریٹک الائنس“کے قیام کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں 2 سو کے قریب مختلف چھوٹی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جس میں مجھے اتحاد کی سربراہی سونپی گئی ہے۔ رمضان کے بعد ڈی چوک میں دھرنا دیں گے، بلاول کو صاحبہ کہنا عورتوں کی تضحیک کے برابر ہے، بلاول اور مولانا فضل الرحمان کی توہین کرنا قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن وہ ناکام رہیں تھیں۔