حقائق سے پردہ اٹھا دیا تو ن لیگی قیادت کی اخلاقیات کا کچا چٹھا سامنے آجائے گا:ماروی میمن

11:43 AM, 27 Apr, 2019

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما ماروی میمن عرصہ بعد سیاسی میدان میں آگئی ہیں اور انہوں نے آتے ہی اپنی ہی پارٹی کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا تو ن لیگی قیادت کی اخلاقیات کا کچا چٹھا سامنے آجائے گا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کا امیج پہلے ہی ان کی بے وقوفیوں کی وجہ سے کافی خراب ہے تو وہ نہیں چاہتیں کہ اس میں مزید اضافہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے ان کی کردار کشی کی مہم چلائی گئی ہے۔اگر جاری سلسلہ بند نہ ہوا تو پھر وہ حقائق بے نقاب کردیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ بہتر ہے کہ انہیں اس بات کے لیے مجبور نہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں برے وقت میں لیگی قیادت کے زخموں پر مزید نمک پاشی نہیں کرناچاہتی ہوں۔انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھ پر جولائی 2018 سے کیچڑ اچھالی جارہی ہے اور موقف اپنایا ہے کہ ایک شخص کو جے آئی ٹی کے باہر اس کے سیکریٹری نے مجبور کیا کہ عمران خان کو شادی چھپانے پر نشانہ بناﺅ۔

ماروی میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ نام نہاد رہنما کے روپ میں لیگی کارکنان لیڈروں کے متعلق لکھ رہے ہیں۔ماروی میمن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پارٹی کارکنان جو (ن) لیگ کے دو لیڈرز کے بارے میں بات کر رہے ہیں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ آپ کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ میں اصل کہانی کو سامنے لے کر آﺅں اس لیے مجھے مجبور نہ کریں۔

مزیدخبریں