پاکستان کی خوش قسمتی ہے کوریڈور منصوبے میں چین کے شراکت دار ہیں:وزیراعظم عمران خان

پاکستان کی خوش قسمتی ہے کوریڈور منصوبے میں چین کے شراکت دار ہیں:وزیراعظم عمران خان

بیجنگ:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری ہماری خوشحالی کا منصوبہ ہے، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کوریڈور منصوبے میں چین کے شراکت دار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں دوسری بیلٹ اینڈ روڈ گول میزکانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خا ن نے سی پیک کو پاکستان کیلئے بڑی تبدیلی کا باعث قراردیا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین جدید دور میں کامیابی کی عظیم مثال ہے،صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ وژن سےرکاوٹیں ختم ہوں گی اور عوام قریب آئیں گے۔

عمران خان نے اقتصادی راہدری کے ذریعے رابطوں کو مزید بڑھانے پرزوردیا۔پاکستانی وزیر اعظم نے عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ پر چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری ( سی پیک) پاکستان اور چین کےلیے خوشحالی کا منصوبہ ہے۔اس منصوبے کے تحت ہائی ویز تعمیر کررہے ہیں۔ ریلوے کو جدید بنارہے ہیں۔توانائی کے منصوبے،بندرگاہیں اورخصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جارہے ہیں۔


گول میز کانفرنس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ بیلٹ اینڈروڈ فورم سے رکاوٹیں دور ہوں گی خطے کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے معیشت کو ترقی ملے گی۔نئی بندرگاہ خطوں کو آپس میں جوڑے گی۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ گوادر بندرگاہ چینی کمپنیوں کیلئے لاگت کم کرے گی۔وزیراعظم پاکستان عمران خان سے قبل چین کے صدر شی جن پنگ نے گول میز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی سرحدوں کو تجارت کے لیے کھولنا ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم مشترکہ جدوجہد سے ہی لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنا سکتے ہیں۔