بال ٹمپرنگ، جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے بُری خبر

11:38 PM, 27 Apr, 2018

کولکتہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بال ٹمپرنگ کرنے والے اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے کے حوالے سے تجاویز مانگ لیں۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کولکتہ میں منعقدہ پانچ روزہ بورڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں کینگروز کھلاڑیوں کے بال ٹمپرنگ اسکینڈل نے گیم کے امیج کو بری طرح خراب کیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اب کھیل کے حسن کو برقرار رکھنے کیلئے بال ٹمپرنگ میں ملوث کھلاڑیوں اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سے سخت سزائیں مقرر کرنے کا وقت آ گیا ہے اور اسی حوالے سے ہم نے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی اور چیف ایگزیکٹو کمیٹی سے تجاویز مانگی ہیں، امید ہے کہ ہم بہتر نتائج پر پہنچ جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بجٹ سے قبل پٹرول دھماکہ، قیمتوں میں 3 سے 4 روپے اضافہ کی سفارش
 انہوں نے مزید کہا کہ فٹ بال کی طرح کرکٹ میں ریڈ اور یلو کارڈ کی تجویز سامنے آئی تھی لیکن میرے خیال میں کرکٹ کے کھیل میں اس سزا پر عمل درآمد کرانا بہت مشکل ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، کتنے فیصد تنخواہوں میں اضافہ ہوا؟ اعلان ہو گیا
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 

مزیدخبریں