اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید اور ن لیگی وزیر عابد شیر علی میں دھکم پیل ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران مفتاح اسماعیل بجٹ پڑھ کر سنا رہے تھے کہ اس دوران لیگی رہنمائوں اور پی ٹی آئی رہنمائوں میں نعرے بازی ہوئی۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید اور عابد شیر علی میں دھکم پیل ہوئی تو دیگر اراکین نے بیچ بچائو کرایا ۔
اس موقع پر لیگی اراکین نے مراد سعید کے بارے میں نعرے بلند کیے تو وہ بے قابو ہو کر لیگی اراکین کی طرف لپک پڑے جس کے دوران اراکین اسمبلی نے مراد سعید کو پکڑے رکھے۔