اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں ، شیریں مزاری ، عابد شیر علی آمنے سامنے

06:00 PM, 27 Apr, 2018

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا شدید احتجاج ، بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی۔

اپوزیشن جماعتوں تحریک انصاف ، پیپلزپارٹی کے اراکین نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور حکومتی اراکین کے پاس پہنچ کر شدید نعرے بازی کی ۔

احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری مفتاح اسماعیل کے ڈائس کے پاس پہنچیں تو عابد شیر علی نے سامنے آ کر ان کے سوالوں کے کرارے جواب دیئے۔ مراد سعید میں عابد شیر علی بھی آپس میں الجھ پڑے۔ 

ن لیگی اراکین نے مفتاح اسماعیل کے گرد گھیرا بنا لیا تا کہ اپوزیشن کے اراکین ان کو بجٹ تقریر سے نہ روک سکیں۔

مزیدخبریں