اس بجٹ کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے: شاہ محمود قریشی

05:42 PM, 27 Apr, 2018

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس بجٹ کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے ، ستم ظریفی ہے کہ غیر منتخب شخص بجٹ پیش کر رہا ہے۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قانون کے مطابق موجودہ حکومت صرف چار ماہ کا بجٹ پیش کر سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کے غیرقانون اقدامات کی آئین پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

مزیدخبریں