آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن نیب میں پیش

03:07 PM, 27 Apr, 2018

لاہور: وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے نیب کے سامنے پیش ہو گئے۔

لاہور میں نیب کی مشترکہ تفتیشی ٹیم نے فواد حسن فواد سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ تفتیش کے دوران فواد حسن فواد نے کئی دستاویزات پیش کیں جب کہ نیب کی ٹیم نے ان سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں احد چیمہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر کئی سوالات پوچھے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی، عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل منظور

نیب ٹیم نے دئیے گئے سوال نامہ کے جوابات طلب کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کیا اور آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں اور آمدنی سے زائد اثاثے بنانےکی تحقیقات کرتے ہوئے مطلوب ریکارڈ بھی طلب کیا۔

نیب کی مشترکہ تفتیشی ٹیم نے فواد حسن فواد کو نامکمل ریکارڈ جمع کرانے کی صورت میں آئندہ مکمل ریکارڈ جمع کرانے ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں سرمایہ داروں کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری

واضح رہے کہ نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام کی تفتیش کے لیے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو طلب کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں