سعودی عرب میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا میدان آج سجے گا

02:29 PM, 27 Apr, 2018

ریاض:ڈبلیو ڈبلیو ای کے عالمی شہرت یافتہ ریسلرزجان سینا، انڈرٹیکر اور ٹرپل ایچ آج پہلی بار سعودی عرب میں ریسلنگ کے جوہر دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:میشا شفیع نے کینیڈین امیگریشن کیلئے علی ظفر پر جھوٹے الزامات لگائے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای کا میدان سجے گا اور ریسلنگ کی دنیا میں شائقین کے دل جیتنے والے معروف ریسلرز اپنی پہلوانی کے جوہر دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ اور رنویر کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جدہ میں سجائے گئے ایونٹ گریٹسٹ رائل رمبل کے ریسلنگ رنگ میں مشہور و معروف ریسلر جان سینا، ٹرپل ایچ اور انڈرٹیکر سمیت 50 بڑے بڑے پہلوان اتریں گے جن کے مابین 7 اعزازات کے لئے 10 مقابلے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شیریں مزاری کی بیٹی خواجہ آصف کی حمایت میں سامنے آگئیں

تاہم رائل رمبل میں خواتین ریسلرز کو شامل نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے عالمی ریسلنگ انٹرٹیمنٹ ڈبلیوڈبلیو ای سے آئندہ 10 سال کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کمپنی سعودیہ کے مختلف شہروں میں عالمی معیار کی ریسلنگ کا انعقاد کرتی رہے گی جن میں عالمی شہرت یافتہ ریسلرز شریک ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں