اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں سرمایہ داروں کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دیدی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میشا شفیع نے کینیڈین امیگریشن کیلئے علی ظفر پر جھوٹے الزامات لگائے
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے جس میں سرمایہ کاروں کے لیے پیکج کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت سرمایہ کاروں کو ملک بھر میں آئل ریفائنریز لگانے کی اجازت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:شیریں مزاری کی بیٹی خواجہ آصف کی حمایت میں سامنے آگئیں
اجلاس میں منظوری دی گئی کہ آئل ریفائنری پر 20 سال تک ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا اور آئل ریفائنریز سستی پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ ملک بھر میں سٹیٹ آف دی آرٹ آئل ریفائنری لگائی جائیں گی.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں