آصف زرداری نے کراچی کو کرچی،یوٹرن خان نے کے پی کو قصہ خوانی بازار بنادیا:شہباز شریف

01:23 PM, 27 Apr, 2018

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری صاحب نے کراچی کو کرچی بنا دیا جبکہ یوٹرن خان نے خیبرپختونخوا کو اجاڑ کررکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کاہنہ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ یوٹرن خان،جھوٹے خان،الزام خان صاحب کہتے ہیں کے پی کا حال بدل دیا اوراداروں کو تباہ کر دیا گیا ہے،پی آٹی آئی اور پیپلزپارٹی ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، عوام ان دونوں جماعت کی تخریبی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میشا شفیع نے کینیڈین امیگریشن کیلئے علی ظفر پر جھوٹے الزامات لگائے

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں کا بہترین علاج کیا جارہا ہے، میو ہسپتال کے سرجیکل ٹاور میں یورپ کی طرح ہر قسم کی طبی سہولت موجود ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پنجاب بھر میں ہسپتالوں کا جال بچھایا لیکن خیبرپختونخوا میں اداروں کو تباہ کردیا گیا، آصف زرداری نے کراچی کو کرچی بنادیا جب کہ خیبرپختونخوا کو اجاڑ کر قصہ خوانی بازار بنادیا گیا، پشاور میں پانچ سال میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ اور رنویر کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ زرداری اور نیازی مل چکے ہیں، یہ دونوں ہم پیالہ اور ہم نوالہ بن چکے ہیں، انہوں نے ملک کو تباہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور والو 2018 کے الیکشن میں زیادتی کرنیوالوں سے بدلہ لوگے؟اگر مٹھی بھر لوگ اپنے مطالبات کیلئے ہڑتال کرتے ہیں تو برداشت نہیں کرینگے،میری ذات کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت ہوجائے توآپکاہاتھ میراگریبان ہوگا۔

ہماری جہاں تک نظر پڑی کرپشن کو گلے سے پکڑا، نیب سمیت جتنے ادارے دن رات کھوج لگائیں میں حاضر ہوں، نیب کا بھرپور عمل جاری ہے، وہ کچھ بھی کریں، دوسرے ادارے بھی کارروائیاں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شیریں مزاری کی بیٹی خواجہ آصف کی حمایت میں سامنے آگئیں

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کئی سالوں میں کئی سو ارب روپے بچائے، اگر 70 سال میں کسی نے ایسے پیسے بچائے تو اسے سلیوٹ کروں گا، کئی سو ارب بچانے پر تعریف کی ضرورت نہیں لیکن اس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اللہ سے ڈرتے ہیں کسی انسان سے نہیں ڈرتے، کسی انسان کے آگے نہیں جھکیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں