'خواجہ آصف کی نااہلی سے خوش نہیں، آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے'

'خواجہ آصف کی نااہلی سے خوش نہیں، آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے'
کیپشن: ضیاء الحق کی پالیسیوں نے کسی کو نہیں بخشا اور ان کے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں، خورشید شاہ۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا خواجہ آصف کی نااہلی سے خوش نہیں ہوں کیونکہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے۔ ضیاءالحق کی پالیسیوں نے کسی کو نہیں بخشا اور اس قانون سے آج ضیاء الحق کے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ذوالفقار کھوسہ اور ان کے بیٹے دوست محمد کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ

وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ بہتر ہوتا یہ معاملہ پارلیمنٹ ہی حل کرتی کیونکہ مجھ سمیت کوئی بھی سیاستدان اس نااہلی سے خوش نہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کو کسی طور پر 4 ماہ سے زیادہ کا بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے اور 4 مہینے کے بجٹ کے معاملے پر تمام اپوزیشن متفق ہے جبکہ حکومت ایک سال کا بجٹ پیش کر کے نئی روایت ڈال رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا بیٹا اگر الیکشن لڑنا چاہے تو میر ے لیے اس سے بہتر اور کیا ہو گا ، خواجہ آصف

یاد رہے کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) آج مالی سال 19-2018 کا وفاقی بجٹ پیش کرنے جا رہے ہی جو اس حکومت کا چھٹا بجٹ ہو گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں