ذوالفقار کھوسہ اور ان کے بیٹے دوست محمد کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ

11:06 AM, 27 Apr, 2018

لاہور: مسلم لیگ ن کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ن لیگ کے ناراض رہنما ذوالفقار کھوسہ اپنے بیٹے دوست محمد کھوسہ کے ہمراہ صوبہ جنوبی پنجاب محاذ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

شمولیت کا اعلان صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کریں گے ۔ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے دو سابق ارکان مقصود لغاری اور محمد خان لغاری بھی صوبہ جنوبی پنجاب محاذ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے دو ارکان پنجاب اسمبلی نے پارٹی چھوڑ کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کا فیصلہ کر لیا، ذرائع

مسلم لیگ ن کو چھوڑنے والوں میں ایم پی اے ملک مرتضی رحیم کھر اور میاں علمدار قریشی شامل ہیں۔ اس سے قبل ایم پی اے میاں ذیشان گورمانی نے بھی شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں