رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

10:30 AM, 27 Apr, 2018

اسلام آباد:رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ورلڈ کپ2019 ءکا شیڈول جاری،پاک بھارت ٹاکرا16 جون کو ہوگا

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی پیشگوئی کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:" میرا بیٹا اگر الیکشن لڑنا چاہے تو میر ے لیے اس سے بہتر اور کیا ہو گا " خواجہ آصف

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم گوجرانوالہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ 04 اور چترال میں 01 میلی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں