آئی سی سی ورلڈ کپ2019 ءکا شیڈول جاری،پاک بھارت ٹاکرا16 جون کو ہوگا

آئی سی سی ورلڈ کپ2019 ءکا شیڈول جاری،پاک بھارت ٹاکرا16 جون کو ہوگا
کیپشن: فوٹو:آئی سی سی

کولکتہ: آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 ءکے مکمل شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا ہے اور میگا ایونٹ مئی 30 سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سلور اوور ریٹ ،ویرات کوہلی پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ اوول کے تاریخی گراﺅنڈ پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے چیمپینز ٹرافی ختم کر دی

پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ میں مقابلہ کرے گی۔قومی ٹیم تین جون کو انگلینڈ، سات جون کو برسٹل اور 12 جون کو آسٹریلیا سے میچ ہوگا۔پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف 23 جون، نیوزی لینڈ کے خلاف 26 جون اور افغانستان کے خلاف 29 جون کو مدمقابل ہوگی۔پاکستان اپنا آخری لیگ میچ پانچ جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:" میرا بیٹا اگر الیکشن لڑنا چاہے تو میر ے لیے اس سے بہتر اور کیا ہو گا " خواجہ آصف

ٹورنامنٹ کا آئی سی سی کی جانب سے جاری کیا گیا ٹورنامنٹ کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے:

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں