مائیک پومپیو نے بطور وزیر خارجہ عہدے کا حلف اٹھا لیا

09:10 AM, 27 Apr, 2018

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ تعینات کر دیا۔ انہوں نے بطور وزیر خارجہ اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا. پومپیو کے حق میں امریکی سینیٹ میں 57 اور مخالفت میں 42 ووٹ پڑے۔ ان کی تعیناتی ایک ایسی بین الا اقوامی صورتحال میں ہوئی جب امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کی آپس میں ملاقات کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم ہونے کا امکان

خیال کیا جاتا ہے کہ پومپیو امریکا ، شمالی کوریا تعلقات میں خلل نہیں ڈالیں گے وہ امریکی صدر کی خواہشات کے مطابق ہی اپنا کردار ادا کریں گے۔

وزیر خارجہ بننے کے بعد مائیک پومپیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزیر خارجہ بننے پر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور میری پوری کوشش ہو گی کہ میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاؤں۔

مائیک پومپیو نے بتایا کہ وہ امریکا کو درست سمت میں لے جانے کے خواہاں ہیں۔ حلف اٹھانے کے چند ہی گھنٹوں بعد انہوں نے بطور وزیر خارجہ برسلز، ریاض، امان اور یروشلم کا دورہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں: سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے پر غور کر رہے ہیں : سعودی ولی عہد

وزارت خارجہ کی ترجمان نورٹ کا کہنا تھا کہ پومپیو نیٹو وزارت خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ خطے کے باہمی مسائل کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں