" میرا بیٹا اگر الیکشن لڑنا چاہے تو میر ے لیے اس سے بہتر اور کیا ہو گا " خواجہ آصف

09:03 AM, 27 Apr, 2018

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں تاحیا ت نااہل قرار دے دیاہے جس پر خواجہ آصف نے کہاہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا حق رکھتے ہیں ، میرا بیٹا اگر الیکشن لڑنا چاہے تو میر ے لیے اس سے بہتر اور کیا ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں :- مزاحیہ اداکار بل کوسبی جنسی زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار

  خواجہ آصف کا کہناتھا کہ میں نے تمام ٹیکس ریکارڈ عدالت میں جمع کروایاہے ، میں نے کوئی چیز نہیں چھپائی ہے ، میری بیوی کا نیویارک میں اکاﺅنٹ ہے اور نیویارک کے اسی اکاﺅنٹ میں پیسے بھیجتا ہے جس کا پورا ریکارڈ موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے جو خدمت کی ہے وہ قوم کے سامنے ہے ، فیصلے سے میری کارکردگی متاثر نہیں ہو گی ، ووٹ بینک بڑھ رہاہے , میری وکٹ ووٹوں سے نہیں گرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا اگر الیکشن لڑنا چاہے تو میر ے لیے اس سے بہتر اور کیا ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں:- خواجہ آصف کا تاحیات نا اہلی کے بعد پہلا انٹرویو

ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کے کیس کے بعد میرے مخالفین کو اقامہ یاد آیاہے ،بینکوں کے ذریعے جو پیسہ منگوایا ہے اس پر ٹیکس دیتا ہوں ۔

مزیدخبریں