سلور اوور ریٹ ،ویرات کوہلی پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد

08:39 AM, 27 Apr, 2018

بنگلور:انڈین پریمیئر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں چنائی سپر کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ کی بنا پر رائل چیلنجر زبنگلور کے کپتان ویرات کوہلی پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف کا تاحیات نا اہلی کے بعد پہلا انٹرویو

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت میں اوورز ختم کرانے میں ناکام رہی۔ جس کی پاداش میں کوہلی پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مزاحیہ اداکار بل کوسبی جنسی زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار

واضح رہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چنائی سپر کنگز کو 20 اوورز میں 205 سکور کا ہدف دیا تھا جسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چنائے سپر کنگز نے آخری اوور میں حاصل کر لیا تھا۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سلو اوور ریٹ کے قانون کا اطلاق دو اوورز شارٹ ہونے پر کیا جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں