ممبئی: بھارت کی پہلی خاتون خلا باز کلپنا چاولہ پر بننے والی بالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار کے لیے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کر لیا گیا۔ بھارتی اخبار "ڈی این اے " کے مطابق پریانکا نے ڈائریکٹر پریا مشرا کی فلم سائن کر لی ہے اور اس فلم کی پروڈیوسر بھی پریانکا چوپڑا خود ہی ہوں گی.
پریا مشرا نے کلپنا چاولہ پر فلم بنانے کے لئے 2011 میں ایک ٹی وی چینل کی نوکری چھوڑ دی تھی. جس کے بعد سے وہ اس فلم کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں. آخر کار پریانکا چوپڑا کے اس فلم کے لئے ہاں کہنے کے بعد پریا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے.بتایا جا رہا ہے کہ چوپڑا کی ٹیم ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے اس پروجیکٹ میں شامل تھی اور حال ہی میں اس کی سکرپٹ فائنل ہوئی ہے.
پریانکا چوپڑا نے خلا باز بننے کی حامی بھر لی
ممبئی: بھارت کی پہلی خاتون خلا باز کلپنا چاولہ پر بننے والی بالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار کے لیے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کر لیا گیا۔
10:43 PM, 27 Apr, 2017