نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار ونود کھنہ کے احترام کا اظہار کرتے ہوئے ”باہوبلی“ کے ڈائریکٹروں نے فلم کا پریمیئر آج منسوخ کر دیا. فلم ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی اور اس کے ہندی ورڑن لانے والے فلمساز کرن جوہر نے یہ اعلان کیا.
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم انتظامیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا، 'ہم اپنے پیارے، اداکار ونود کھنہ کے انتقال سے بہت دکھی ہیں. ان کے انتقال سے ہم سب کو بہت دھکا لگا ہے. مرحوم کے اعزاز میں 'باہوبلی ' کا پریمیئر تقریب منسوخ کیا جاتا ہے. 'واضح رہے کہ بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار ونود کھنہ آج صبح کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔