وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے سجن جندال آخر ہیں کون ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے؟

09:05 PM, 27 Apr, 2017

لاہور:سجن جندال کی وزیراعظم نوازشریف سے مبینہ ملاقات کے چرچے جاری ہیں ۔ ہر کوئی اس ملاقات کو اپنے رنگ میں پیش کر رہا ہے ۔پی ٹی آئی اس ملاقات کو بیک ڈور پالیسی کہہ رہی ہے جبکہ مریم نواز نے اس ملاقات پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جندال پرانے دوست ہیں ملاوات کو غلط رنگ میں پیش نہ کیا جائے ۔ لیکن آخر یہ سجن جندال ہیں کون؟وجہ شہرت کیا ہے؟

سجن جندال جے ایس ڈبلیو گروپ آف کمپنیز کے مینجنگ ڈائریکٹر  ہیں ۔ جے ایس ڈبلیو سٹیل بھارت کی دوسری بڑی پرائیویٹ سٹیل کمپنی ہے.جو دنیا کی چھٹی بڑی اور جاپان کی دوسری بڑی سٹیل کمپنی کے ساتھ اشتراک میں کام کرتی ہے.سجن بھارتی پارلیمانی رکن اور کاروباری شخصیت اوم پرکاش جندل کے صاحبزادے ہیں.سجن جندال کو بھارتی بزنس ٹائیکون کہتے ہیں ۔ اس کا  کاروبار کافی وسیع ہے .جس میں سٹیل ، کان کنی، انرجی، انفراسٹرکچر اور سافٹ ویئر شامل ہیں.
جندال اسوسیئیٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا کے صدر بھی رہ چکے ہیں.فوربز میگزین کے 2016 کے اعدادو شمار کے مطابق ، سجن جندال کی ماں ساوتری جندال 5 ارب امریکی ڈالر کے اثاثوں کی مالکن ہیں.

مزیدخبریں