اسرائیل نے دمشق میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو پر حملہ کر دیا

07:42 PM, 27 Apr, 2017

دمشق: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے میزائل حملے میں فیول ٹینک اور ویئر ہاؤس کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم حکومت مخالف باغیوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل حملے میں اس فوجی اڈے میں واقع حزب اللہ کا اسلحہ ڈپو تباہ ہوا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی انٹیلی جنس کے وزیر کاٹز نے کہا کہ دمشق کے قریب ہونے والا حملہ اسلحے کی ترسیل روکنے کے لیے اسرائیل کی حکمتِ عملی سے مطابقت رکھتا ہے۔ وزیر نے آرمی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے اسرائیل کے اس حملے میں ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کی تاہم ان کا یہ کہنا تھا کہ اسرائیل کو جب ضرورت ہو گی وہ کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اس سے قبل برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ تنظیم کے سربراہ رمی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی زور دار دھماکہ تھا جو دمشق میں سنا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوع پر آگ لگ گئی تاہم ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں