نئی دہلی : بھارتی حکومت نے پاکستان میں قید اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی صحت سے متعلق حکومت پاکستان سے اس کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ مانگ لیا ہے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے کی طرف سے جاری کیے گئے. ایک بیان کے مطابق پاکستان میں ملٹری کورٹس کی طرف سے سزائے موت سنائے جانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی صحت پر بھارت کو شدید تشویش ہے یادیو کو نہ ہم نے دیکھا نہ کبھی اس سے ملے وہ پاکستان میں ایک سال سے زائد عرصے سے پاکستانی حکام کی قید میں ہے جسکی صحت سے متعلق بھارتی حکام کو شدید تشویش لاحق ہیں .
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ہم پہلے بھی حکومت پاکستان کو درخواست کر چکے ہیں اور بدھ کے روز بھی پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر گوتھم بمبانوالا نے پاکستانی حکام سے کلبھوشن کی صحت سے متعلق رپورٹ دینے کی درخواست کی تھی جسکا ہمیں ابھی تک انتظار ہے واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو جو بھارتی بحریہ کا ایک سابق افسر ہے وہ بلوچستان سے ڈیڑھ سال قبل تحویل میں لیا گیا تھا کلبھوشن پاکستان میں بڑی دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے جس کا اس نے اعتراف بھی کیا ہے جبکہ بھارتی جاسوس کو رواں ماہ ملٹری کورٹس کی طرف سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔