اسلام آباد : وزیر داخلہ کے ترجمان نے وزیر داخلہ جوہدری نثار علی خان کے بیٹے کے سیاست میں آنے اور انتخابی سیکرٹریٹ قائم کرنے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ خبر میں کوئی حقیقت نہیں۔
ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا کہ تیمور علی خان تعلیم کے سلسلے میں گذشتہ پانچ چھ برسوں سے بیرون ملک ہیں انہوں نے نہ تو عملی سیاست میں قدم رکھا ہے اور نہ ہی ان کی جانب سے کسی قسم کا کوئی انتخابی سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے. یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے یہ خبریں گردش میں تھی کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیٹے تیمور علی خان 2018 میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ جسے ترجمان وزیرداخلہ نے رد کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے.