لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جوالائی میں ہونے والی کرکٹ سیریز ایک مرتبہ پھر منسوخ کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا 2012 اور 2016 میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے پر پی سی بی نے بنگلہ دیش بورڈ سے مخصوص آمدنی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم بی سی بی نے سیریز کی آمدن دینے سے صاف انکار کر دیا۔
اس سلسلے میں پاکستان نے بنگلہ دیشی بورڈ سے دوبارہ رابطہ کیا لیکن فریقین میں کوئی اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ جس کے بعد دونوں بورڈ کے سربراہان نے جولائی میں بنگلا دیش میں ہونے والی سیریز کو منسوخ کردیا۔