ماسکو: روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا کی ٹینس میں 15 ماہ بعد شاندار واپسی ہو گئی۔ وپنگ اسکینڈل میں 15 ماہ کی پابندی کی بعد روسی ٹینس سٹار نے پہلا میچ جیت لیا۔جرمنی کے شہر اسٹٹ گارٹ میں جاری اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں روسی کھلاڑی نے دھماکے دار انٹری دی۔
خواتین سنگلز کیٹگری میچ میں 2015 یو ایس اوپن کی فائنلسٹ روبرٹا وینسی کے خلاف سات پانچ اور چھ تین کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔گزشتہ سال آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران سابق عالمی چیمپئن شراپوا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد ان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ پابندی ختم ہونے کے 24 گھنٹے بعد انہیں وائلڈ کارڈ انٹری کی پیشکش ہوئی جسے قبول کرتے ہوئے وہ اسٹٹ گارٹ اوپن میں شرکت کررہی ہیں۔
ماریہ شراپوا کی 15 ماہ بعد ٹینس میں دھماکے دار انٹری
ماسکو: روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کی ٹینس میں 15 ماہ بعد شاندار واپسی ہو گئی۔ وپنگ اسکینڈل میں 15 ماہ کی پابندی کی بعد شراپوا نے پہلا میچ جیت لیا۔جرمنی کے شہر اسٹٹ گارٹ میں جاری اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں روسی کھلاڑی نے دھماکے دار انٹری دی۔
06:57 PM, 27 Apr, 2017