گذشتہ نو ماہ میں برآمدات میں تین فیصد کمی آئی: راجہ عامر

06:57 PM, 27 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجہ عامر اقبال نے کہا ہے کہ عدم توجہ کے باعث برآمدات میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔

تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں راجہ عامر اقبال نے کہاکہ برآمدی ہدف 35ارب ڈالر رکھا گیا تھا تاھم گذشتہ نو ماہ میں برآمدت میں تین فیصد کمی آئی ہے ۔ راجہ عامر اقبال نے کہا کہ جنوبی ایشیاءاور وسطی ایشیا ءدنیا میں سب سے کم تجارتی انضمامیت رکھنے والے خطے ہیں۔خطے کے ان ممالک میں صلاحیت ہونے کے باوجود باہمی تجارت پانچ فی صد سے بھی کم ہے جس کی بڑی وجہ پیداواری لاگت میں اضافہ ، بنیادی ڈھانچے کی کمی ، رابطوں کا فقدان اور دوطرفہ تجارت کے لیے راہداری سمجھوتوں کا نہ ہونا ہے ۔

آرسی سی آئی کے صدر نے کہا کہ ادویات، آلات جراحی، طبی آلات، فرنیچر، ہنڈی کرافٹ، قیمتی پتھر اور فوڈ پراڈکٹس کی برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ان شعبوں سے متعلقہ مشینری کی برآمد کے لیے ایکسپورٹرز کو مزید سہولتیں فراہم کرے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ محصولات اور زرمبادلہ کمانے کے لیے روایتی شعبوں زراعت اور ٹیکسٹائل سے ہٹ کر دوسرے شعبوں پر توجہ مرکوز کرے اور اس شعبے میں کم ٹیکس لگائے جائیں۔

مزیدخبریں