یتیم بچوں کی مدد کیلئے باکسر عامر خان اور شلپا شیٹھی کا گٹھ جوڑ

یتیم بچوں کی مدد کیلئے باکسر عامر خان اور شلپا شیٹھی کا کٹھ جوڑ

06:42 PM, 27 Apr, 2017

لندن: پاکستان نژاد باکسر عامر خان بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے ساتھ مل کر جنوبی ایشیا کے یتیم بچوں کی مدد کیلئے امدادی رقم جمع کرنے کے لئے ایک کنسرٹ کا اہتمام کرنے جارہے ہیں، جو 29 اپریل کو برطانیہ میں ہوگا۔عامرخان اور شلپا شیٹھی نے تییم بچوں کی مدد کیلئےاعلان کرتے ہوئے کہا کہ کنسرٹ کا مقصد دنیا کو اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دنیا میں سب سے زیادہ 40ملین یتیم بچے رہتے ہیں اور وہ اس کنسرٹ کیلئے برطانیہ کے ایک پلیٹ فارم پر جنوبی ایشیا کی اہم شخصیات کو جمع کریں گے۔

ابرار الحق کی پرفارمنس ابرار الحق واحد پاکستانی گلوکار ہے جو اس کنسرٹ میں پرفارم کریں گے اور برطانیہ کو اپنی دھنوں سے محظوظ کریں گے۔اس کے علاوہ کنسرٹ میں برطانیہ ،ایشیا اور بالی ووڈ کی نمایاں شخصیات کے علاوہ برطانوی گلوکار اور گیت نگار جے سین بھی شرکت کریں گے، یہ کنسرٹ 29اپریل کو ٹراکسی لندن میں ہوگا۔عامر خان نے کہا کہ میں نے عامر خان فاؤنڈیشن اسی لئے قائم کی تاکہ برطانیہ کے نوجوان ایسے کاموں میں مثلاً گمبیا میں ایک یتیم خانے کے قیام اور پاکستان میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے کنوئوں کی تعمیرمیں میری مدد کریں۔

مزیدخبریں