ایشا دیول کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس پر دیول خاندان بھی خوشی سے سرشار ہے

ایشا دیول کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس پر دیول خاندان بھی خوشی سے سرشار ہے

06:16 PM, 27 Apr, 2017

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی اور لیجنڈ دھرمیندر کی بڑی بیٹی ایشا دیول نے اپنے قریبی دوست بھرت تکھتانی سے 5 سال قبل شادی کی تھی جس کے بعد اداکارہ نے فلم نگری سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی لیکن اب طویل عرصے بعد اداکارہ کے ہاں خوشخبری آئی ہے۔

ایشا دیول  کے ہاں 5 سال بعد پہلے بچے کی ولادت متوقع ہے جس پر دیول خاندان بھی خوشی سے سرشار ہے جب کہ اداکارہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق ان کی والدہ ہیما  ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ بیٹی ایشا کے ہاں پہلے بچے کی ولادت کی آمد متوقع ہے جس پر ہم سب خوشی سے سرشار ہیں اور نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مزیدخبریں