نئی دہلی : بھارت می ں ماڈلنگ کے جنون نے جواں سالہ لڑکی کو اپنے ہی گھر ڈکیتی کرنے پر مجبور کر دیا۔ والدین کے انکار کے باوجود 19سالہ لڑکی نے ماڈلنگ کا شوق پورا کرنے کیلئے گھر میںواردات کر ڈالی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی 19سالہ لڑکی کو ایک ایجنسی کی جانب سے ماڈلنگ کی پیشکش ہوئی اور 2لاکھ روپے اداکرنے کا مطالبہ کیا گیا جس پر اس نے اپنے والدین سے پیسوں کا مطالبہ کیا مگر لڑکی کے والدین نے صاف انکار کر دیا جس کے بعد اس نے اپنے دوست کی مدد سے گھر میں چوری کرنے کا پلان بنایا۔
ملزمہ نے اپنے دوست اور اس کے دوست کی مدد سے اپنے گھر سے 3لاکھ روپے اور 5لاکھ مالیت کے زیورات چرائے اور اپنے دوست کے گھر چلی گئی۔واقعے کے بعد لڑکی کی والدہ نے پولیس کو درخواست دیدی جسے دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ خاتون کی بیٹی ماڈلنگ کرنا چاہتی تھی مگر والدین اسے سپورٹ کرنے سے انکاری تھے جس پر اس نے یہ منصوبہ تیار کیا۔تاہم پولیس نے ملزمان سے چوری شدہ رقم اور زیورات حاصل کر لیے ہیں۔