10 ارب کے الزام پر شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

05:48 PM, 27 Apr, 2017

لاہور: ایوان اقبال لاہور میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے چوتھے مرحلے کا افتتاح کرتے ہوئے خادم اعلیٰ نے جوشیلا خطاب کیا۔ کہتے ہیں عمران خان کے جھوٹ کو ایک دو روز میں بے نقاب کر دوں گا۔ نیازی صاحب کو الزام خان نہیں کہوں گا مگر انہیں جلد قانونی جواب دوں گا۔

شہباز شریف نے سی پیک کا کریڈٹ لینے کو آصف زرداری کی ناکام کوشش قرار دیا۔ کہتے ہیں اگر انہوں نے سی پیک منصوبے شروع کروائے تو انکا آغاز اپنے دور میں کیوں نہیں کرایا ۔

وزیراعلی پنجاب  شہباز شریف کا کہنا ہے اورنج لائن ٹرین کی مخالفت کرنے والوں نے کبھی تاریخی ورثہ جا کر نہیں دیکھا۔ سپریم کورٹ سے اجازت ملتے ہی منصوبہ مکمل کرا کے دم لوں گا۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے طلبہ میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں