مردان: مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ ڈی آئی جی مردان عالم شنواری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو افراد نے اعترافی بیان میں عمران کے گولیاں چلانے کی گواہی دی۔
عالم شنواری کا کہنا تھا کہ کیس میں اکتالیس افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ پولیس نے لاش کو جلنے سے بچایا اور دو افراد کی جان بھی بچائی۔
دوسری جانب مشال قتل کیس میں پولیس نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی ازسرنو تشکیل بھی کر دی گئی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔ مزید سماعت 15 دن کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں