پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں ڈرون حملہ، 6 دہشتگرد ہلاک

04:06 PM, 27 Apr, 2017

دتہ خیل: شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم کے 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ڈرون نے دتہ خیل کے علاقے زوئے میں دو میزائلوں سے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔

امریکی جاسوس طیاروں کی نچلی پروازوں کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی پاک افغان سرحدی علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں