سری نگر: بھارتی فورسز نے آسیہ اندرابی کو گرفتار کر لیا

02:50 PM, 27 Apr, 2017

سری نگر: ظالم بھارت کشمیری خواتین سے ڈر گیا اور دخترانِ ملت آسیہ اندرابی کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی فورسز نے سری نگر میں آسیہ اندرابی کو گھر سے گرفتار کیا جبکہ جرم یہ بتایا کہ آسیہ اندرابی نے پاکستانی پرچم لہرایا ہے۔

دوسری جانب کشمیری طلبا بھی بھارت کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ پلواما، کپواڑہ اور شوپیاں میں قابض فورسز اور طلباء میں جھڑپیں ہوئیں۔ بھارتی فورسز کی مسلسل آنسو گیس کی شیلنگ سے 20 طلباء شدید زخمی ہو گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں