لاہور: گذشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مری گئے جہاں کچھ دیر بعد فول پروف سیکورٹی میں بھارت کے سٹیل کے تاجر سچن جندل بھی آئے اور وہاں اُنھوں نے نواز شریف سے ملاقات کی۔
یاد رہے معروف بھارتی صنعتکار ساجن جندل اور حسین نواز کے تعلقات اس سے قبل بھی میڈیا میں زیر بحث رہے ہیں،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جب پاکستانی ہم منصب کو سالگرہ کی مبارکباد دینے رائیونڈ پہنچے تو ساجن جندل بھی تقریب میں موجود تھے
اب قرارداد میں میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مری میں ہونے والی اس خفیہ ملاقات میں بھارتی صنعتکار ساجن جندل بھی شامل تھے۔
جس پر اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کو ملاقات پر تحفظات کا اظہار کیا اور اُنھوں نے ملاقات کے اغراض و مقاصد سے قوم کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔تین رکنی بھارتی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات کے حوالے سے جب دفتر خارجہ کے ترجمان سے پوچھا گیا تو انہوں نے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا